Friday, March 29, 2024

امریکی پیٹریاٹ کیلئے رشین ائیر ڈیفنس سسٹم ترک نہیں کرینگے ، اردوان ‏

امریکی پیٹریاٹ کیلئے رشین ائیر ڈیفنس سسٹم ترک نہیں کرینگے ، اردوان ‏
December 10, 2019
انقرہ ( 92 نیوز)  ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی امریکی پیٹریاٹ  اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم خریدے کیلئے رشین ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو ترک  نہیں کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی پیٹریاٹ  سسٹم کی خاطر روس سے ایس400 سسٹم کی خریداری نہیں روک  سکتے۔ اردوان نے کہا ہاں اگر امریکا مناسب پیش کش کرے تو ان کا دفاعی سسٹم خرید سکتے ہیں کیونکہ ہم اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں نیٹو سمٹ کے موقع پر فرانسیسی صدر نے ہمارے روس سے ایس 400 خریدنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا لیکن اسے بتا دیا تھا کہ اسی میں ہمارا ملکی مفاد ہے۔