Friday, April 19, 2024

امریکی پولیس نے ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر خاتون تشدد سے مار دی

امریکی پولیس نے ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر خاتون تشدد سے مار دی
July 22, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکہ میں محکمہ پولیس بھی پاکستانی پولیس سے کم نہیں جی ہاں ،امریکی پولیس نے ٹریفک قوانین کی معمولی غلطی پر سیاہ فام خاتون کو پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا ،جس کے بعد خاتون لاک اپ میں مردہ حالت میں پائی گئی، اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق تھانے میں سیاہ فام خاتون  کی ہلاکت قتل کیس ہےمکمل تحقیقات ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیس گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر مہذب قوم ہونے کا دعویٰ کرنے والے امریکہ میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں۔ امریکہ میں پولیس آپے سے باہر ہوئی تو ایک سیاہ فام خاتون کو دھر لیا جرم کیا تھا بس یہ کہ اس خاتون نے دوران ڈرائیونگ لین تبدیل کرتے وقت اشارہ نہیں دیا اور سگریٹ بھی پیا۔ سیاہ فام خاتون کو حوالات میں بند کر دیا گیا جہاں وہ مردہ پائی گئی ۔ سنڈرہ نامی خاتون کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی نہیں تھاایک امریکی اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق یہ دوران حراست قتل کا مقدمہ ہے  مکمل تفتیش ہوگی اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی پولیس کی طرح اعلیٰ افسر پیٹی بند بھائی کو بچا لیتے ہیں یا قانون سر چڑھ کر بولے گا۔