Friday, April 26, 2024

امریکی پراسیکیوٹرز کی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 4 سال قید کی استدعا

امریکی پراسیکیوٹرز کی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 4 سال قید کی استدعا
December 8, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی پراسیکیوٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل  مائیکل کوہن کو چار سال قید کی سزا اور پانچ لاکھ ڈالر جرمانے کی  سفارش کر دی۔ نیویارک میں فیڈرل پراسیکیوٹرز  کا عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہنا تھا کہ  کوہن نے ذاتی مفادات کی خاطر  طاقت کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مائیکل کوہن کی جانب سے جیل نہ  بھجوانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چار سال قید کی سزا دی جائے ۔ مائیکل کوہن  کو  بینک فراڈ، ٹیکس چوری اور انتخابی مہم میں مالی بے ضابطگیوں جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ کوہن پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے اداکارہ سٹورمی ڈینئلز کو  رقوم بھی دی تھی ۔ ٹرمپ کے سابق وکیل نے اگست میں  ان تمام جرائم کا اعتراف کیا تھا۔