Wednesday, April 24, 2024

امریکی پرائمری انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ پانچ ریاستوں جبکہ ہلیری تین ریاستوں سے کامیاب

امریکی پرائمری انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ پانچ ریاستوں جبکہ ہلیری تین ریاستوں سے کامیاب
April 27, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ  ریپللکن پارٹی کی طرف سے کنیکٹیکٹ ،میری لینڈ اور پینسلوانیا،ڈیلاویئر،رہوڈ آئیس لینڈ کی ریاستوں میں سے نامزدگی حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن  بھی میری لینڈ ،پینسلوانیا اور ڈیلاویئر سے کامیاب ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی  انتخاب میں  ریپبلکن  پارٹی کی  نامزدگی حاصل کرنے کیلئے    ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں  ،، کنیکٹیکٹ ،میری لینڈ اور پینسلوانیا،ڈیلاویئر،رہوڈ جیسی  پانچ بڑی ریاستوں کے پرائمری انتخابات میں ٹرمپ جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیڈ کروز اور  جان کیسک کے ووٹ کو تقسیم کرنے کا سلسلہ ابھی بھی  جاری ہے اور انہوں نے ان پانچ ریاستوں میں جھاڑو پھیر دیا ہے۔ دوسری طرف ہلری کلنٹن کی میری لینڈ، پینسلوانیا اورڈیلاویئر سے فتح برنی سینڈر کیلئے دھچکا ثابت ہوئی ہے۔ہلیری کلنٹن بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھری ہیں