Wednesday, April 24, 2024

امریکی پاپ گلوکار رابرٹ سلویسٹر آرکیلی جنسی مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ میں ملوث قرار

امریکی پاپ گلوکار رابرٹ سلویسٹر آرکیلی جنسی مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ میں ملوث قرار
September 28, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی پاپ گلوکار رابرٹ سلویسٹر آرکیلی جنسی مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ میں ملوث قرار دیئے گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق گلوکار آرکیلی زیادتی کی ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث قرار دیئے گئے۔ گلوکار کے جرائم دو عشروں پر محیط نکلے، سزا 4 مئی کو سنائی جائے گی۔

آرکیلی نے جعلی کاغذات پر 15 سال کی لڑکی سے شادی بھی کی۔ متاثرین کی وکیل گلوریا ایلرڈکی کا کہنا تھا کہ 47 سال کی وکالت میں ایسا درندہ نہیں دیکھا۔