Monday, May 6, 2024

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کیخلاف کاپی رائٹ مقدمے کے ٹرائل کی منظوری

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کیخلاف کاپی رائٹ مقدمے کے ٹرائل کی منظوری
December 11, 2021 ویب ڈیسک

کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کیخلاف کاپی رائٹ مقدمے کے ٹرائل کی منظوری دیدی گئی۔

 نغمہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ نے 2014 کے اپنے گانے شیک اِٹ آف میں میری شاعری چرائی تاہم پاپ اسٹار نے اس دعوی کی تردید کر دی۔

گلوکارہ نے عدالت سے کیس ختم کرنے کی استدعا بھی کر دی۔ عدالت نے ٹیلر سوئفٹ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمے کے ٹرائل کی منظوری دیدی۔ ڈسٹرکٹ جج کا کہنا ہے اشعار میں کافی فرق ہے تاہم کئی چیزیں ایسی ہیں جنہیں مشابہہ قرار دیا جا سکتا ہے۔