Tuesday, April 30, 2024

امریکی پادری کو رہا کرنے پر ٹرمپ کا ترکی سے اظہار تشکر

امریکی پادری کو رہا کرنے پر ٹرمپ کا ترکی سے اظہار تشکر
October 14, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی پادری کو رہا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ترکی کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترکی کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ اس سے  دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہو نگے۔ تعاون بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی پادری کی رہائی سے متعلق ترکی کیساتھ کوئی ڈیل طے نہیں ہوئی جبکہ امریکی پادری کی رہائی  پر ڈونلڈ  ٹرمپ نےترکی پر لگائی پابندیاں ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ امریکی پادری اینڈریو برانسن کو ترکی میں ہونیوالی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا۔