Sunday, September 8, 2024

امریکی پابندیوں پر چین کا جواب ، چین میں امریکی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

امریکی پابندیوں پر چین کا جواب ، چین میں امریکی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی
September 23, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین نے امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دینا شروع کر دیا۔ چینی دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر کے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ دفاعی اور فوجی مذاکرات ملتوی کر دئیے۔ امریکہ کے دورے پر گئے اپنے بحری فوج کے سربراہ کو بھی واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی۔ چین نے امریکا کے ساتھ ہونے والی آئندہ تجارتی بات چیت منسوخ کر دی ہے۔ اپنے نائب وزیراعظم کو رواں ہفتے واشنگٹن بھیجنے سے بھی انکار کر دیا۔ چین کی جانب سے یہ اقدامات امریکی حکومت کے 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کے جواب میں سامنے آٗئے ہیں۔