Monday, May 6, 2024

امریکی پابندیاں غیرقانونی اور ترکی کی خودمختاری پر حملہ ہے ، ترک وزیرخارجہ

امریکی پابندیاں غیرقانونی اور ترکی کی خودمختاری پر حملہ ہے ، ترک وزیرخارجہ
December 18, 2020

انقرہ (92 نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود چاوشوغلو نے کہا امریکی پابندیاں غیرقانونی اور ترکی کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ جوابی اقدامات کیلئے جائزہ لے رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کیل براؤن کے مطابق رواں ہفتے ترک وزیر خارجہ مولود چاوشوغلو سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی پر پابندیوں کا مقصد روس کو بڑی آمدن، رسائی اور اثرورسوخ حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوشوغلو نے بھی ترک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ترکی پابندیوں کے خلاف جوابی پابندیاں بھی عائد کرے گا اور ابھی ان کے حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔