Saturday, May 11, 2024

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے سولر ٹائلز متعارف کرا دیں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے سولر ٹائلز متعارف کرا دیں
October 31, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) اب شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے سولر پینل خریدنے کی ضرورت نہیں۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے چھتوں پر لگنے والی ایسی خصوصی ٹائلز متعارف کروا دی ہیں جن کے اندر سولر پینلز موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے چھتوں پر لگنے والی ایسی ٹائلز متعارف کرائی ہیں جن میں شمسی توانائی کے پینل لگے ہوئے ہیں۔ شیشے کی بنی ان ٹائلز سے نہ صرف توانائی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ ٹیسلا نے لاس اینجلس میں ان ٹائلز کی نمائش کی ہے۔