Friday, March 29, 2024

امریکی وفد کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات، افغانستان میں انسانی بحران پر بات چیت

امریکی وفد کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات، افغانستان میں انسانی بحران پر بات چیت
December 1, 2021 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) امریکی وفد کی قطر میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں انسانی بحران پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں اقوام متحدہ کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کی۔