Saturday, April 20, 2024

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کوفون، دوطرفہ تعلقات کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کوفون، دوطرفہ تعلقات کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار
August 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا مائیک پومپیو نے کامیاب انتخابی مہم چلانے اور حکومت بنانے پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت سے مل کر خطے کے مسائل حل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستانی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی اعتماد کی بنیاد پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جبکہ خطہ میں امن اور استحکام بہت اہم ہے ۔۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں میں اتفاق ہوا کہ افغانستان میں پائیدار امن دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم ہے۔ واضح رہےبرطانیہ ، ایران ، ترکی اور سعودی حکومتیں پہلے ہی عمران خان کی حکومت سے مل کر کام کرنے کا عندیہ دے چکی ہیں ۔۔