Sunday, September 8, 2024

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم عباسی کو نئی امریکی پالیسی پر اعتماد میں لینے کے لئے فون

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم عباسی کو نئی امریکی پالیسی پر اعتماد میں لینے کے لئے فون
August 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی قیادت پاکستان کو جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی پر اعتماد میں لینے کے لئے سرگرم۔ امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام کےلئے ہمسایہ ملکوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون۔ انہوں نے وزیراعظم کو جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکہ کی پالیسی پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے قیام امن کے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں اور دنیا ان قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کےلئے ہمسایہ ملکوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہا ں ہے۔۔