Friday, April 19, 2024

امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ

امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ
January 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رابطہ کرلیا، دفترخارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے گفتگو میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف سے دوران گفتگو کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا تھا۔ امریکی مفادات اہلکاروں تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے گفتگو میں کہا کہ علاقائی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پربات چیت ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے بامقصد رابطے کیے جانے چاہئیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے سب تعمیری کردار ادا کریں۔ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔ ادھر پیپلزپارٹی نے وزیرخارجہ سے ایوان میں بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا۔ رضا ربانی اور شیری رحمان نے کہا تنازع کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ ہمیں معاملے پر سوچ بچار کرنا ہوگی۔