Wednesday, May 1, 2024

امریکی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

امریکی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
September 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) امریکی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وہ شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستانی  ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں طے  ہیں ، ان کی پاکستانی آرمی چیف سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ امریکہ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات چاہتے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے ۔ مائیک پومپیو کا کہناتھا پاکستان اور امریکا کافی عرصے سے ایک ساتھ کام کر رہےہیں ، عمران حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل  کے حل کیلئے بہتر طریقے سے کام کریں گے ۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو میں اس امید کا بھی اظہار کیاکہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے امریکا کی مدد کرے گا۔