Sunday, May 5, 2024

امریکی وزیرخارجہ جان کیری سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

امریکی وزیرخارجہ جان کیری سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے
May 7, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے جہاں وہ یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف بمباری میں وقفے کیلئے سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔ جان کیری یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف  اتحادیوں  کی جانب سے بمباری اور فضائی حملوں کو کچھ وقت کیلئے روکنے کیلئے سعودی حکام سے بات کریں گے تاکہ لڑائی والے علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو خوراک اور ادویات فراہم کی جا سکیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمیں یمن میں انسانی بگڑتے حالات پر گہری تشویش ہے۔ صورتحال دن بدن سنگین تر ہوتی جا رہی ہے اور ہم اس کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اتحادیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی کے باعث یمن میں تین لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔