Thursday, April 25, 2024

امریکی وزیرخارجہ جان کیری 2روزہ دورے پربیجنگ پہنچ گئے، چینی ہم منصب سے ملاقات

امریکی وزیرخارجہ جان کیری 2روزہ دورے پربیجنگ پہنچ گئے، چینی ہم منصب سے ملاقات
May 16, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری دوروزہ دورے پربیجنگ پہنچ گئے جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں بحیرہ جنوبی چین تناؤسمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ بیجنگ میں جان کیری نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے دوگھنٹے سے زائدوقت تک مذاکرات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ملاقات کے دوران  جون میں دونوں ممالک کے مابین  ہونے والے  دفاعی اورمعاشی مذاکرات،اورواں برس ستمبرمیں چینی صدرکے دورہ امریکا سمیت کئی اہم امورپراتفاق کیاگیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کاکہناہے کہ انہوں نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہٴ جنوبی چین میں تناؤ میں کمی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے متنازعہ علاقوں میں بیجنگ حکومت کی متنازعہ پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ چین خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے مثبت کرداراداکرتارہے گا۔