Friday, May 17, 2024

امریکی وزیر دفاع کا پاکستانی آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع کا پاکستانی آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر تبادلہ خیال
April 28, 2021

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی وزیر دفاع کا پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، امریکی محکمہ دفاع کے مطابق  لائیڈ جے آسٹن اور جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے  پاک امریکا باہمی تعلقات کی اہمیت کا اعتراف  کیا ، امریکی وزیردفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی وزیردفاع اور جنرل قمر جاوید باجوہ میں افغانستان سے امریکی فوج کےانخلاء پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں شخصیات میں   پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات پرمل کرکام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔