Wednesday, May 8, 2024

امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
October 22, 2019
ریاض ( 92 نیوز) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سعودی عرب کے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملا قات کریں گے ۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر افغانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد  سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے  جہاں ڈپٹی وزیر  دفاع  خالد بن سلمان نے اُن کا استقبال کیا۔ مارک ایسپر آج  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ، وہ یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب امریکا اور ایران میں کشیدگی عروج پر ہے ۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  کا کہنا  ہے کہ وہ  تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب جانے کو تیار ہیں ۔ جواد ظریف نے کہا کہ اُن کا ملک خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے ۔