Friday, March 29, 2024

امریکی وزیر خارجہ کی شمالی کوریا کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ کی شمالی کوریا کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش
December 13, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال اُن کی نا کامی ہو گی۔
واشنگٹن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنا ایٹمی پروگرام ترک کر کے براہ راست مذاکرات کرے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن نا کامی کی صورت میں امریکا کی فوجی تیاریاں مکمل ہیں۔
دوسری جانب کم جانگ ان نے کہا کہ کامیابی سے سفر جاری رکھتے ہوئے شمالی کوریا کو مضبوط ترین ایٹمی اور فوجی طاقت بنائیں گے۔