Wednesday, April 24, 2024

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں،شام ،یمن سمیت خطے کی صورتحال پرغور

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں،شام ،یمن سمیت خطے کی صورتحال پرغور
January 15, 2019
ریاض ( 92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  سعودی قیادت سے ریاض میں ملاقاتیں کیں جن میں  شام اور یمن سمیت خطے کی صورتحال پر غورکیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے،  دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقاتوں میں شام اور ایران سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مائیک پومپیو  اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں  یمن میں جنگی کارروائیاں کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ،یہ واضح نہیں ہوسکا کہ  ملاقاتوں میں جمال خشوگی  قتل کی تحقیقات  سے متعلق بات کی گئی تھی یا نہیں۔ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد مائیک  پومپیو عمان پہنچے جہاں انہوں  نے سلطان قابوس سے ملاقات کی ، مائیک پومپیو کا اگلا پڑاؤ کویت تھا لیکن   ذاتی وجوہات کے باعث انہیں دورہ منسوخ کرنا پڑا۔