Thursday, April 18, 2024

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تہترویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تہترویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد
August 14, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تہترویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں  وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے کئی برسوں  مل کر کام کرکے  بہت کچھ حاصل کیا۔ امید ہے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت  پاکستان کے  سینئر ارکان  حالیہ دورہ امریکا کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے ۔ مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ انہیں علاقائی امن و اسحتکام کے فروغ کیلئے دو طرفہ کوششیں  مزید گہری ہونے کی بھی امید ہے ۔ پومپیو نے پاک امریکا تجارتی تعلقات میں بہتری کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس  سے نہ صرف دونوں ممالک میں بے پناہ خوشحالی بلکہ  عوام کے مابین مضبوط تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔