Friday, April 19, 2024

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
August 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو 5ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان آنے سے پہلے بھارت کا دورہ کریں گے۔ مائیک پومپیو دورہ پاکستان کے دوران ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے علاوہ افغان امن عمل پر بات  چیت کا امکان ہے۔