Wednesday, April 24, 2024

امریکی نیوی کے نامزد سیکرٹری ٹرمپ کا ساتھ چھوڑگئے

امریکی نیوی کے نامزد سیکرٹری ٹرمپ کا ساتھ چھوڑگئے
February 27, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی نیوی کے سیکرٹری کیلئے نامزد امیدوار فلپ بلڈین نے عہدہ سنبھالنے سے معذوری ظاہر کر دی۔ امریکی سیکرٹری دفاع جم میٹس کہتے ہیں فلپ بلڈین کی دستبرداری سے مایوسی ہوئی، جلد نیا امیدوار لائیں گے۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کے نئے امریکی مشیر لیفٹیننٹ جنرل مک ماسٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے سینئر مشیروں کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے اپنے سٹاف سے کہا ہے کہ وہ مسلمان جو دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں وہ اسلام کا نام خراب کر رہے ہیں۔

انتہاپسند اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح مفید ثابت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ مک ماسٹر نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ سابق صدر باراک اوباما اور جارج ڈبلیو بش کے موقف کے زیادہ قریب ہیں۔