Thursday, March 28, 2024

امریکی نیوی سیکرٹری رچرڈ سپینسر عہدے سے مستعفی

امریکی نیوی سیکرٹری رچرڈ سپینسر عہدے سے مستعفی
November 25, 2019
واشنگٹن (92 نیوز)امریکی نیوی اہلکار ایڈورڈ گیلاگار کی سزا کے تنازع پر  وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطالبے کے بعد امریکی نیوی سیکرٹری رچرڈ سپینسر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی نیوی سیکرٹری رچرڈ سپینسر نے جس طرح  نیوی اہلکار کی سزا کا معاملہ ہینڈل کیا اس سے وزیر دفاع مارک ایسپر کا  اُن سے اعتماد ختم ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب رچرڈ سپینسر نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ ایسا کوئی حکم نہیں مان سکتے جو اُن کے حلف کے خلاف ہو، رچرڈ سپینسر کے مستعفی ہونے کے بعد ٹرمپ نے سابق ایڈمرل اور ناروے میں امریکی سفیر کینتھ بریتھ ویٹ کو نیا نیوی سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔ نیوی سیل ایڈورڈ گیلاگار  کو عراق میں داعش کے ہلاک جنگجو کی لاش کیساتھ تصویر بنوانے کے جرم میں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ، تاہم  ٹرمپ نےمداخلت کرتے ہوئے یہ حکم مسترد کردیا تھا۔