Saturday, May 4, 2024

امریکی نیوی اہلکار نے دو افراد کو ہلاک کر کے خودکشی کرلی‏

امریکی نیوی اہلکار نے دو افراد کو ہلاک کر کے خودکشی کرلی‏
December 5, 2019
ہوائی ( 92 نیوز) امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، ریاست ہوائی میں فوجی بیس پر امریکی نیوی اہلکار نے 2 افراد کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کر کے خود کشی کر لی۔ امریکی ریاست ہوائی  میں پرل ہاربر کا تاریخی فوجی بیس اس بار اپنے ہی نیوی اہلکار کی فائرنگ سے گونج اٹھا ۔ فوجی  بیس پر نیوی اہلکار نے فائرنگ کر کے 2افراد کو ہلاک  جبکہ تیسرے کو زخمی کردیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی ، امریکی حکام کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تینوں امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازم تھے۔ فائرنگ کے بعد دو گھنٹے تک بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا جب کہ حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پرل ہاربر پر حملے کو دو روز بعد 78 برس ہو جائیں گے۔ پرل ہاربر پر حملے کے بعد ہی امریکا دوسری جنگ عظیم میں داخل ہوا تھا۔