Friday, April 26, 2024

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال
August 2, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے طے شدہ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا افغان امن کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا، پاکستان فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر ممالک بھی پاکستان کی نیک نیت کاوشوں کی تقلید کریں گے۔