Friday, April 19, 2024

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد قطر پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد قطر پہنچ گئے
June 7, 2020
 دوحہ (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد قطر پہنچ گئے۔ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد  چند روز میں پاکستان پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے میں پاکستانی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں امریکی نمائندہ خصوصی تمام افغان فریقین کے مابین مذاکرات کے انعقاد پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ امریکا، طالبان امن معاہدے کے عملی اطلاق، تمام طے شدہ امور پر موثر عملدرآمد پر زور دیں گے۔ زلمے خلیل زاد افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں میں کمی، قیدیوں کی رہائی کے امور پر بھی گفتگو کریں گے۔ زلمے خلیل زاد قطر پہنچ چکے، دوسرے مرحلے میں افغانستان اور پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی زلمے خلیل زاد کے دورے کی تصدیق کر دی ہے ۔