Friday, April 19, 2024

امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے اٖفغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان امن مذاکرات میں ابتک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دورہ کابل سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دوحہ امن مذاکرات، افغان فریقین کے مابین مذاکرات پر جاری پیشرفت خوش آئند ہے۔ دوحہ مذاکرات میں بنیادی روڈ میپ پر فریقین کا اتفاق رائے اچھی پیشرفت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغان امن و استحکام، دیرپا تعمیر و ترقی کیلئے تمام افغان فریقین کے مابین مذاکرات سنگ میل ہوں گے۔ پاکستان، افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔