Friday, April 26, 2024

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے
January 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی گئی۔ امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس پہلے ہی یہاں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورہ میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے حکمت عملی طے کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم 21 جنوری کو دو روزہ دورے پر دوہا روانہ ہوں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کی تواریخ طے کی جا رہی ہیں ۔ دورے میں متعدد معاہدات پر دستخط ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا بھارت میں پاکستانی سفارتکار کی گرفتاری ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر ایسے معاملات سے نمٹنا چاہیے۔