Friday, April 19, 2024

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات
November 2, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی جی ایچ کیو آمد ہوئی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سرحدی انتظام اور افغانستان میں دیرپا قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی ، افغان امن عمل ، زلمے خلیل زاد ، آرمی چیف ، ملاقات زلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان کی افغان امن عمل کیلئے انتھک کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان کی کاوشیں دیرپا علاقائی امن کے مشترکہ مقاصد کیلئے تقویت کا باعث ہیں۔