Thursday, April 25, 2024

امریکی ناظم الاموربرائے پاکستان کی آرمی چیف سے ملاقات،خطے کی صورتحال پرگفتگو

امریکی ناظم الاموربرائے پاکستان  کی آرمی چیف سے ملاقات،خطے کی صورتحال پرگفتگو
October 22, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) امریکی ناظم الامور برائے پاکستان پال جونز نے جی ایچ کیو میں  آرمی چیف سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس پی آر کے مطابق  امریکی ناظم الامور پاک جونز نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔