Thursday, April 25, 2024

امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن 2روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور، سفارتی عملے، دفترخارجہ حکام نےاستقبال کیا۔ امریکی نائب وزیرخارجہ کل وزارت خارجہ میں اہم مذاکرات کریں گی۔ وینڈی شرمن پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔

ملاقاتوں میں پاک، امریکا تعلقات، افغان صورتحال زیر غور آئے گی۔ وینڈی شرمن سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت کے دورے کے بعد پاکستان پہنچی ہیں۔