Thursday, May 9, 2024

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات، پاک، امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات، پاک، امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال
October 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک، امریکا تعلقات اور خطے میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ڈپٹی سیکرٹری اف اسٹیٹ وینڈی شرمین وفد کے کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ۔ امریکی سفارتخانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات ہوئی جس میں پاک، امریکا تعلقات، خطے میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں معاشی تعاون، تجارت، علاقائی سلامتی، افغان امور زیر غور آئے ۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے عبوری سیٹ اپ سے بات کرنے، روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں ۔

امریکی وفد نے افغانستان سے انخلاء، افغان مہاجرین کی مدد پر پاکستان کے کردار کو سراہا ۔