Saturday, April 20, 2024

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا
July 3, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے  جی ایچ کیو کا دورہ اور آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، امریکی معاون نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔