Friday, March 29, 2024

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں
August 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ ایلس ویلز سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ امریکا مشترکہ میکانزم کے قیام، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کی انتہائی مخدوش صورتحال سے آگاہ  کرے گا۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی بھارتی کشیدگی پر تحفظات واضح کرے گا۔ افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت، علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔