Tuesday, April 16, 2024

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ہنگامی دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئیں

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ہنگامی دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئیں
April 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان، امریکہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ہنگامی دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کیساتھ وفود کی سطح پر اہم اُمور پر تبادلہ خیال ۔ دوطرفہ تعلقات کی بہتری ،تعاون کے اقدامات پر غور، دہشتگردی کیخلاف جنگ، افغان صورتحال سمیت علاقائی امور پر بھی گفت وشنید ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سفارتکاروں پرامریکی پابندیوں کے معاملے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ایلس ویلز نے معاملہ کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ امریکہ یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کا اطلاق کریگا۔ امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں کو 40 کلومیٹر تک محدود کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے  ۔ پاکستان نے امریکی سفارتی مشن کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق پاکستانی کا معاملہ بھی اٹھایا جسے امریکی حکام نے باہمی تعاون سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔