Saturday, April 20, 2024

امریکی نائب صدرمائیک پنس کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیپیٹل ہل کا دورہ

امریکی نائب صدرمائیک پنس کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیپیٹل ہل کا دورہ
January 16, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب کی سکیورٹی پر 20 ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے، امریکی کانگریس کی عمارت کی حفاظت پر تعینات فورسز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مائیک پنس نے کہا کہ غیر معمولی وقت پر آگے بڑھ کر دارالحکومت کی حفاظت کرنے کیلئے آپ پر فخر ہے۔۔ منتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس 20 جنوری کو امریکی تاریخ اور روایت کے مطابق حلف اٹھائیں گے۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس کی عمارت پر دھاوے کے بعد مائیک پنس کا کیپیٹل ہل کا یہ پہلا دورہ تھا۔