Friday, April 26, 2024

امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے بیوبائیڈن 46سال کی عمر میں برین کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے

امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے بیوبائیڈن 46سال کی عمر میں برین کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے
May 31, 2015
واشنگٹن (92نیوز) امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے بیو بائیڈن دو سال تک موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چھیالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بیو بائیڈن برین کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وائٹ ہاو¿س سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیو کے انتقال پر بائیڈن خاندان انتہائی دکھی اور غمزدہ ہے اور ان کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن بیو کی روح اس کی اہلیہ اور دو بچوں نتالی اور ہنٹر کی صورت میں ان کے درمیان رہے گی۔ بیو بائیڈن کو رواں ماہ دماغی سرطان کے علاج کیلئے واشنگٹن کے والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سنٹر میں داخل کیا گیا تھا۔ بیو بائیڈن آٹھ سال ڈیلاور کے اٹارنی جنرل رہے اور رواں سال انویسٹر لاءفرم گرانٹ آئی سن ہوفر کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔ انہوں نے ڈیلا ورآرمی نیشنل گارڈ کے کیپٹن کے طور پر عراق میں خدمات انجام دیں۔ امریکی صدر باراک اوبامانے بیو بائیڈن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے رہے۔