Thursday, March 28, 2024

امریکی میگزین نے بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی منصوبے کا راز فاش کر دیا

امریکی میگزین نے بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی منصوبے کا راز فاش کر دیا
December 18, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)امریکی جریدے نے ہندوستان کے  سب سے بڑے جوہری منصوبے کا راز فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوستان 'ہائیڈروجن بم' بنانے کے لیے ریاست کرناٹکا میں انتہائی خفیہ طور پر جوہری شہر تعمیر کرنے میں مصروف ہے خفیہ منصوبے کو براہ راست وزیر اعظم ہاؤس سے کنٹرول کیا جارہا ہے، جبکہ اس کی پشت پناہی ہندوستان کی دو خفیہ ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق، فارن پالیسی‘ میگزین نے بھارت کے بڑے ایٹمی منصوبے کا راز فاش کر دیا میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارت ہائیڈروجن بم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور ایٹمی تحقیق ہتھیاروں کی تیاری کے لئے مکمل نیا شہر بسایا جا رہا ہےریاست کرناٹکا کے شہر چھلاکرے میں دو ہزار بارہ میں قائم کیے جانے والے اس منصوبے کو بھارتی حکومت دو ہزار سترہ میں مکمل کرنا چاہتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ جوہری مواد افزودہ کرنے، ایٹمی تحقیق اور جوہری ہتھیاروں و ایئر کرافٹ کی جانچ کا برصغیر کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ اس خفیہ منصوبے کو براہ راست وزیر اعظم ہاؤس سے کنٹرول کیا جارہا ہے، جبکہ اس کی پشت پناہی ہندوستان کی دو خفیہ ایجنسیاں کر رہی ہیں منصوبے سے ہندوستان کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جائے گی جسے وہ ہائیڈروجن بم بنانے میں استعمال کرسکتا ہے  ماہرین کے مطابق ہندوستان کا یہ منصوبہ چین اور بالخصوص پاکستان کو اشتعال دلانے کا باعث بنے گا اور پاکستان ردعمل کے طور پر اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول جوہری معاہدے کے باعث بین الاقوامی جوہری معائنہ ایجنسیوں نے بھی اس جانب رخ نہیں کیا۔