Thursday, April 18, 2024

امریکی میگزین فارن پالیسی نے بھارت کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

امریکی میگزین فارن پالیسی نے بھارت کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا
April 5, 2019

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی میگزین فارن پالیسی نے مودی سرکار کے ایف سولہ طیارہ مار گرانے کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پھوڑ دی۔ امریکی میگزین فارن پالیسی نے بھارت کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا۔

 مودی سرکار اپنے ہی بُنے ہوئے جھوٹ کے جال میں پھنسنے لگی۔ امریکی نیوز میگزین فارن پالیسی نے  بھارت  کے ایف سولہ طیارہ مار گرائے جانے کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

میگزین نے معاملے سے آگاہ  دو امریکی دفاعی  اہلکاروں کا حوالہ دیا جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے زیر استعمال  ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ تمام طیارے  صحیح سلامت حالت میں موجود ہیں ۔ بھارت نے اپنے پائلٹ ابھی نندن کی جانب سے ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعوٰی کرکے  اپنی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

 رپورٹ کے مطابق عہدیداروں  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے  امریکا  ایف سولہ طیارے گننے کی  پیشکش کی تھی ۔ چونکہ  پاک بھارت کشیدگی عروج پر تھی  اسی لیے  طیاروں کی گنتی میں کئی ہفتے لگ گئے ۔ اُن  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف سولہ کے معاہدے میں  پاکستان کے طیارے کے محدود استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔

میسا چوسس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر وِپن نارنگ  کا کہنا تھا کہ اگرچہ  اس خبر سے بھارتی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا مگر  یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں بھارت الٹا  اپنا ہی نقصان کرا بیٹھا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا بھارت کی سیاہ کاروں سے مسلسل  پردہ فاش کررہا ہے ۔ پہلے  سیٹلائٹ تصاویر سے بالاکوٹ حملے  میں کامیابی کا بھانڈا پھوڑا  گیا، اب امریکی میگزین نے  ایف سولہ طیارہ کی خبر شائع کرکے مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔