Friday, May 17, 2024

امریکی میڈیا کی پھرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ناپاک کوشش ناکام

امریکی میڈیا کی پھرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ناپاک کوشش ناکام
May 30, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) پی ٹی ایم کےمطالبے پر وائس آف امریکا کا سروے، پاکستانی عوام نے پی ٹی ایم کا مذموم ایجنڈا مسترد کرتے ہوئے فوج کے قبائلی علاقےسے انخلا کی مخالفت کردی۔ امریکی میڈیا کی ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ناپاک کوشش ناکام ہو  گئی ،پی ٹی ایم کے مطالبے پروائس آف امریکا کی جانب سے سروے کیاگیاجس میں پاکستانی عوام نے پی ٹی ایم کا مذمدم ایجنڈا یکسرمستردکردیا۔ محسن داوڑ نےمطالبہ کیاتھا کہ فوج قبائلی علاقہ چھوڑ دے جس پر امریکی نشریاتی ادارے کوسروے کرانے کا خیال آ گیا۔ سروے میں پچاسی فیصد عوام نے محسن داوڑ کے مطالبے کورد کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقےمیں فوج رہنی چاہیے۔ صرف  پندرہ فیصدنے پی ٹی ایم مطالبے کی پیروی کی۔