Thursday, March 28, 2024

امریکی میڈیا کا ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکی میڈیا کا ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ
October 27, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی میڈیا نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق داعش کے سربراہ کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی فوج نے اسپیشل آپریشن کیا۔ امریکی صدر نے آپریشن کی ایک ہفتے پہلے منظوری دی۔ اس سے پہلے امریکی صدر نے ٹویٹ کیا تھا کہ کچھ بہت ہی بڑا ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی ڈیلٹا ٹیم نے شام کے جنوب مغربی صوبے ادلیب میں ریڈ انٹیلی جنس کی معلومات کے بعد کی۔ پینٹاگون کے ایک اہلکار کے مطابق جب امریکی فوجی کمپاؤنڈ میں گھسے تو بغدادی نے اپنی خودکش جیکٹ کے ذریعے خود کو اڑا دیا۔ بغدادی کی دو بیویوں نے بھی اپنی خود کش جیکٹوں کے ذریعے خود کشیاں کر لیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اہم بیان جاری کریں گے ۔