Friday, March 29, 2024

امریکی میڈیا پاکستانی سپہ سالار کی تعریفیں کرنے پر مجبور، دہشتگردی کیخلاف کارروائی پر راحیل شریف کو ہیرو قرار دیدیا

امریکی میڈیا پاکستانی سپہ سالار کی تعریفیں کرنے پر مجبور، دہشتگردی کیخلاف کارروائی پر راحیل شریف کو ہیرو قرار دیدیا
October 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی  میڈیا نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے گینگز کے خلاف کارروائی پر ہیرو قرار دیدیا۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کا زیادہ کنٹرول پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہے۔ اخبار نے لکھا کہ جنرل راحیل شریف نے سب سے زیادہ متاثرہ اور پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں امن وامان بحال کر دیا ہے جس سے آرمی اور سیاسی قوتوں کو تقویت ملی ہے جہاں جمہوریت نے اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے۔ امریکا کے موجودہ اور سابق حکام کا خیال ہے کہ نوازشریف نے کچھ معاملات راحیل شریف کے سپرد کر دئیے ہیں جبکہ وزیراعظم کی توجہ معیشت اور دیگر مسائل پر ہے۔ وزیراعظم اس صورتحال پر اطمینان میں ہیں کہ جنرل راحیل شریف سویلین اداروں کے معاون ہیں۔