Thursday, April 25, 2024

امریکی موٹرسازادارے فورڈ کا میکسیکو میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر

امریکی موٹرسازادارے فورڈ کا میکسیکو میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر
January 7, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی موٹر ساز ادارے فورڈ نے میکسیکو میں اپنا ایک نیا پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر کر دیا۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق اس کی بجائے وہ امریکا میں ہی برقی گاڑیوں سے متعلق ایک ایسا منصوبہ شروع کریں گے جس سے ملازمتوں کے سات سو نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اگرچہ فورڈ کے سربراہ مارک فیلڈز کا کہنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے بغیر کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اس حوالے سے ڈونلد ٹرمپ کے نائب مائیک پَینس سے بات چیت ہوئی ہے۔