Friday, March 29, 2024

خام تیل کی قیمتیں پچھلے سات سال کے دوران انتہائی کم سطح پر آگئیں

 خام تیل کی قیمتیں پچھلے سات سال کے دوران انتہائی کم سطح پر آگئیں
December 8, 2015
نیویارک(نائنٹی ٹو نیوز) تیل کی امریکی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ڈالر فی بیرل کی اچانک کمی سے پچھلے سات سال کے دوران انتہائی کم سطح پر آ گئی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں دو اعشاریہ تین دو ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جو دو ہزارنو کے بعد کم ترین ترین سطح ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی ماہ جنوری میں سپلائی کے سودے سینتیس اعشاریہ چھے پانچ ڈالر فی بیرل میں طے پائے اور  نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ہو گئی۔ تیل کی قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی سے انکار ہے۔ کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں بیس ڈالر فی بیرل تک نیچے جا سکتی ہیں۔