Thursday, April 25, 2024

امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی

امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی
August 6, 2019
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی ۔ ایلس ویلز وزیر اعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گی ، ملاقاتوں میں  دوطرفہ معاملات سمیت افغان امن مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو وزیر اعظم کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران امریکہ اور پاکستان کی مشاورت کے پیش نظر امریکی وفد اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے ، دوحہ مذاکرات کے دوران امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوجاتا ہے تو صدر ٹرمپ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے ستمبر میں افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ ایسے  میں پاکستان بھی امریکہ سے تعلقات میں بہتری ثابت کرنے کیلئے انہیں اسلام آباد آنے پر زور دیگا۔