Thursday, April 25, 2024

امریکی مصنف 40 برس قبل کرونا وائرس کی پیشگوئی کرگیا

امریکی مصنف 40 برس قبل کرونا وائرس کی پیشگوئی کرگیا
February 19, 2020
بیجنگ (نیٹ نیوز ) سوشل میڈیا پر "دی آئیز آف ڈارکنس"نامی ناول زیر بحث ہے ، جس میں امریکی مصنف ڈین کونٹز نے چالیس برس قبل چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس جیسی وبا کی پیشگوئی کی تھی، جس کا نام ووہان فور ہنڈرڈ وائرس تھا۔ سال 1981 میں لکھے گئے ناول کے مطابق انسانوں کابنایا ہوا پر اسرار وائرس صرف انسانوں کومتاثر کرتا جبکہ دیگر جانور محفوظ رہتے ہیں۔ انسانی جسم سے باہر کچھ ہی لمحوں بعد بے اثر ہو جاتا تاکہ کوئی جگہ یا علاقہ ہمیشہ کیلئے آلودہ نہ ہوجائے اور جیسے ہی مرنے والے شخص کے جسم کادرجہ حرارت تیس سے کم ہوتا تو وائرس غائب ہوجاتا۔ ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کی بعد بھارت سرکار نے ریاست ناگالینڈ میں ہونے والی مشکوک سائنسی تحقیق کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔