Saturday, May 11, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کو 48 گھنٹے کیلئے بند کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کو 48 گھنٹے کیلئے بند کر دیا
August 22, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کو 48 گھنٹے کے لئے بند کر دیا۔

کابل ائرپورٹ کے دروازوں کو بند کرنے کا مقصد ائیرپورٹ پر موجود ہزاروں افراد کو نکالنا ہے۔ کابل ائرپورٹ کے باہر بھی ہزاروں لوگ اندر جانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

ادھر دوسری جانب طالبان نے ہرات میں مزید 105 سیاسی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ صوبہ فاریاب اور ارزگان میں بھی سینکڑوں قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

اشرف غنی حکومت کے وزیر برائے سرحدی امور گل آغا شیرازی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔