Thursday, April 18, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں منی لانڈرنگ سے متعلق رپورٹ جاری کردی

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں منی لانڈرنگ سے متعلق رپورٹ جاری کردی
March 6, 2017
لاہور(92نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں منی لانڈرنگ سے متعلق رپورٹ جاری کردی پاکستان منی لانڈرنگ سے بنائی گئی پراپرٹیز کا کھوج لگانے اور انہیں ضبط کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں ہونیوالی منی لانڈرنگ سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پاکستان نے کالے دھن سے بنائی گئی جائیداد کی تفصیلات دوسرے ممالک سے شیئر کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی لانڈرنگ آرگنائزیشن پاکستان میں کام کررہی ہے۔ خانانی اینڈ کالیا پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہے۔ خانانی اینڈ کالیا دبئی، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں منی لانڈرنگ کررہی ہے۔ خانانی اینڈ کالیا جرائم پیشہ افراد کو اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ خانانی اینڈ کالیاکمپنی دہشت گرد تنظیموں کے لیے منی لانڈرنگ کرتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کالا دھن استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار ہورہا ہے۔